جامعہ کراچی کے طالبعلم کی عالمی مقابلے میں تیسری پوزیشن

جامعہ کراچی کے طالبعلم کی عالمی مقابلے میں تیسری پوزیشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی کے ایک پی ایچ ڈی طالب علم دائم آصف راجہ نے حال ہی میں چین کے صوبے ینان کی پیور یونیورسٹی میں منعقدہ امریکن کیمیکل سوسائٹی انٹر نیشنل سائینس چیپٹر ان آگرل ایشیاء پیسیفک ریجنل ہائر ایجوکیشن اسٹوڈنٹ اکیڈمک پوسٹر کامپوٹیشن (پوسٹر مقابلے ) میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان نے بدھ کو کہا ہے کہ طالب علم دائم آصف ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹر عمران ملک کی زیرِ نگرانی پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ اس ہائبرڈپوسٹر مقابلے میں دائم آصف نے آن لائن شرکت کرتے ہوئے تیسری پوزیشن محفوظ کی ہے ۔ اس مقابلے میں ڈاکٹر عمران ملک نے پودوں سے قدرتی مرکبات حاصل کرنے کے تیز اور موثر طریقہ کے موضوع پر لیکچر بھی دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں