متاثرہ فیملی کو متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

متاثرہ فیملی کو متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو نئے شناختی کارڈ کے اجراء نہ کرنے کیخلاف درخواست پر متاثرہ فیملی کو متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

 چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ خاندان کے سربراہ والد جلال احمد کا شناختی کارڈ جاری کردیا گیا۔ لیکن فیملی کے باقی ممبران کو نئے شناختی کارڈ کا اجراء نہیں کیا جارہا۔نادرا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ متعلقہ فیملی کی تفصیلات ادارے کو نہیں مل رہی۔ نادرا نے ڈسٹرکٹ لائژن کمیٹی کو ان کا کیس بھیجا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں