سیکریٹری اطلاعات کی زیرصدارت اجلاس

سیکریٹری اطلاعات کی زیرصدارت اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات سندھ کے سیکریٹری ندیم الر حمان میمن نے کہا ہے کہ بل جمع کرانے میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے والی اشتہاری ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں محکمہ اطلاعات کے پینل پر ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات میڈیا اداروں کو جلد ادائیگی کے لیے موثر حکمت عملی تیار کر رہا ہے تاکہ وقت کی بچت کی جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں