گلشن اقبال ٹائون کے حفاظتی اقدامات

گلشن اقبال ٹائون کے  حفاظتی اقدامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)راشد منہاس روڈ پر موچی موڑ کے قریب سڑک پر پڑنے والے گڑھے سے حادثات کا خطرہ رہتا تھا ۔

 چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی ہدایت پر نیو جرسی بیریئر لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں تاکہ بارشوں کے موقع پر کوئی نقصان نہ ہو اس موقع پر گلشن اقبال ٹاؤن کی خاتون کونسلر اسماء فرحان طاہر بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنی نگرانی میں حفاظتی انتظامات کروائے ۔ ڈاکٹر فواد احمد کا کہنا تھا کہ راشد منہاس روڈ گلشن اقبال ٹاؤن کے دائرہ اختیار میں نہیں اس کے باوجود شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں