سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کیمیکل ملا سیکڑوں لٹر دودھ ضائع

سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی  کیمیکل ملا سیکڑوں لٹر دودھ ضائع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع کیماڑی اور اسٹنٹ کمشنر کیماڑی نے جیکسن مارکیٹ ہاربر کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع کیماڑی بشیر خان اور اسٹنٹ کمشنر کیماڑی شائستہ جبیں بھی موجود تھیں۔ کارروائی کے دوران کیمیکل ملا سیکڑوں لٹر دودھ بھی ضائع کردیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کی ٹیموں نے دودھ کی دکانوں اور پکوان سینٹرز کا معائنہ بھی کیا اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر دودھ کی متعدد دکانوں اور پکوان سینٹرز پر جرمانے بھی عائد کئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں