الکرم نے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے نیا برانڈ لوگو متعارف کرادیا

الکرم نے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے نیا برانڈ لوگو متعارف کرادیا

کراچی(پ ر)پاکستا ن کی فیشن اور لائف اسٹائل انڈسٹری کے معتبر نام الکرم نے اپنے نئے برانڈ لوگو اور شناخت کے ساتھ ری برانڈنگ کا اعلان کیا ہے ۔

نئے برانڈ لوگو اور شناخت کی رونمائی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔نئے برانڈ لوگو اور شناخت کی رونمائی کی تقریب میں کمپنی کے چیئرمین علی فواد،چیف آپریٹنگ افسر مہوش والیانی،ڈائریکٹر مارکیٹنگ عروج احمد موجود تھے ،جنہوں نے کمپنی کے مستقبل کی سمت کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ مہوش والیانی نے اس موقع پر کہا کہ فیشن انڈسٹری میں جد ت لانے کے ایک دہائی سے زائد عرصہ کا جشن مناتے ہوئے یہ ہمارے سفر کا ایک اہم موڑ ہے ،کیونکہ ہم الکرم کے نئے برانڈ لوگو اور نئی شناخت متعارف کرارہے ہیں،یہ ری برانڈنگ ابھرتے ہوئے ریٹیل منظر نامے کی تزئین اپنانے اوراپنے صارفین کی ضروریات کا اندازہ لگانے کے ہمارے فعال نقطہ نظر کی بھرپور عکاسی کرتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں