ایرانی صدر کی آمد پربند شاہراہیں کھول دی گئیں

ایرانی صدر کی آمد پربند  شاہراہیں کھول دی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہر قائد آمد اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی گئی متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق لکی اسٹار سے شارع فیصل جانیوالی سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔میٹروپول چورنگی کے اطراف سڑک بھی ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہے جبکہ وزیر اعلی ہاؤس ضیا الدین روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پی آئی ڈی سی چوک، ایم ٹی خان روڈ پر بھی ٹریفک بحال کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں