آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد شہریوں کیلئے بڑا خطرہ

آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد شہریوں کیلئے بڑا خطرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد شہریوں کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات سے شہری سخت پریشان آگئے ہیں ۔۔

ضلع وسطی میں عزیزآباد سمیت دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ شہر کے دیگر اضلاع میں بھی آوارہ کتوں کی بڑھتی آ بادی کے باعث شہری سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔ بدھ کوعزیزآباد بلاک ٹو میں ایک اور شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بن گیا ۔ متاثرہ شہری کو فوری طبی امداد کیلئے نجی اسپتال میں لے جایا گیا ۔ متاثرہ شہری کے مطابق وہ موٹرسائیکل پر دوستوں کے ساتھ عزیز آباد بلاک ٹو میں رہائشی گلی سے گزر رہا تھا ۔ جب اچانک کتے سے حملہ کردیا۔ کتے کے کاٹنے سے شہری کی ٹانگ پر زخم آیا ہے ۔ واقعہ سے علاقہ مکین خصوصا بچے اور خواتین خوف کا شکار ہوگئے ہیں۔ واضع رہے کہ عزیز آباد میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے باعث ایک سال کے دوران 46 افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن چکے ہیں ، جبکہ شہریوں کی شکایات کے باوجود آوارہ کتوں کے تدارک کے حوالے سے انتظامی اقدامات تاخیر کا شکار ہیں ۔ اینٹی ربیز کنٹرول پروگرام سندھ بھی سست روی کا شکار ہونے کے باعث کراچی سمیت صوبے بھر میں آوارہ کتوں کی ابادی مسلسل بڑھتی جارہی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں