سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم ،ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کوپیش ہونے کاحکم

 سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم ،ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کوپیش ہونے کاحکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے طلب کرنے کے باجود تفتیشی افسر عارفہ سعید اور کومل پیش نہیں ہوئیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر برطرف فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی۔ جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے اداکاراوں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔ یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو وضاحت کی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے ۔ اس دوران درخواستگزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں