شہر کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

شہر کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے شہر کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنرز ترجیحی اقدامات کریں گے ۔

اس بات کا فیصلہ کمشنرکراچی سیدحسن نقوی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنوبی جنید عالم، متروکہ وقف املاک بورڈ Evacuee property trust boadکے افسران ڈائریکٹر پراپرٹی ٹیکس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلدیہ عظمیٰ اور کے ڈی اے کے شعبہ لینڈ کے افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈپٹی کشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور بریفنگ دی۔ اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی مخدوش عمارتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جنوبی جنید عالم نے اجلاس کو جنوبی ضلع میں متروکہ وقف املا ک کی مخدوش عمارتوں کا جائزہ پیش کیا۔ فیصلہ کیا گیا تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کریں گے اگلے ایک ہفتہ میں ان کی فہرست اور ان کی حالت کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ مل کر مخدوش عمارتوں کی وجہ سے درپیش خطرات سے انسانی جان کو محفوظ کرنے کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ کمشنر نے بلدیہ عظمی کو کہا کہ وہ اپنی تاریخی عمارتوں اور قدیم مارکیٹوں کا بھی جائزہ لیں اور اقدامات کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں