ترقیاتی منصوبے فنڈز کی قلت کے سبب تعطل کا شکار ، کریم آباد انڈر پاس میں کام معطل

ترقیاتی  منصوبے  فنڈز  کی  قلت  کے  سبب  تعطل  کا  شکار  ،  کریم  آباد  انڈر  پاس  میں  کام  معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے بڑے ترقیاتی منصوبے فنڈز کی قلت کے سبب تعطل کا شکار ہونے لگے کے ڈی اے کے تحت شروع کیئے جانے والا کریم آباد انڈر پاس مختص رقم نہ ملنے کے سبب تاخیر کا شکار ہونے لگا سائٹ پر کام معطل ہے مشینری اور عملے نے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کام روکا ہوا ہے ۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ٹریفک کے مسائل میں کمی لانے کیلئے حکومت سندھ نے کریم آباد پر انڈر پاس بنانے کا فیصلہ کیا اس بڑے پروجیکٹ کی تمام تر زمہ داری کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو سونپی گئی کے ڈی اے نے کریم آباد انڈر پاس پر شروع میں تیزی کے ساتھ کام کا آغاز کیا۔ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت 350ملین روپے بتائی گئی تھی۔ محکمہ خزانہ سندھ نے ابھی تک چار میں سے 2کوارٹرز کی رقم 175ملین روپے جاری کی ہے لیکن اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کریم آباد انڈر پاس کا کام تعطل کا شکار ہے مختص فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق محکمہ خزانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے حکومت سندھ کے فنانس ڈپارٹمنٹ نے کریم آباد انڈر پاس کے لیے بقیہ 50فیصد فنڈز جاری کرنے ہیں جو تاحال جاری نہیں کیے گئے ۔ انڈر پاس میں کام کی تاخیر کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے ، شہریوں خاص کر خواتین کو دھول مٹی کے سبب شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈر پاس کی تعمیر میں تاخیر ہونے کا نوٹس لے اورمنصوبے کو بروقت مکمل کروائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں