پرانی سبزی منڈی کے قریب نوجوان کے قتل کامقدمہ درج

پرانی سبزی منڈی کے قریب نوجوان کے قتل کامقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں نوجوان کا قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقتول قیصر علی کے قتل کا مقدمہ۔۔

 اسکے بھائی محمد شکیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقدمہ الزام نمبر 182/2024 قتل کی دفعہ کے تحت تھانہ پی آئی بی کالونی میں درج کیا گیا ہے ۔مدعی کے بیان دیا کہ واقعہ کے وقت اس کا بھائی قیصر اپنے دوستوں کے ساتھ تھا جنہوں نے واقعہ کی اطلاع دی،بھائی کے دوست رضوان نے بتایا کہ وہ پراپرٹی کے سلسلے میں ایک دوست شاہزیب سے رقم لینے پہنچے تھے ،ابھی وہ لوگ جمع ہی ہوئے تھے موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے قیصر پر فائرنگ کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں