پہلی جماعت کے طالبعلم سے اجتماعی زیادتی

 پہلی جماعت کے طالبعلم سے اجتماعی زیادتی

محراب پور(نمائندہ دنیا )محراب پور میں پہلی جماعت کے طالبعلم سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا۔ جس پر اہلخانہ ، سیاسی، سماجی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا۔اس موقع پر رضا سولنگی،ظہیر احمد ودیگر مقررین نے الزام عائد کیا ۔۔

کہ مورو کے گورنمنٹ پرائمری اسکول مین کیمپس میں درجہ اول میں زیر تعلیم 5 سالہ طالب علم محمد کریم ولد پرویز علی سولنگی کو سینگار علی سولنگی، محمد رحیم سولنگی، آکاش علی، رحمان علی، مزمل عرف پوڑھو نے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا جب کہ بچے کے میڈیکل ٹیسٹ میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اہلخانہ کی جانب سے مورو پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے لیکن پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں