کسی کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر لوٹنے والا شہری ائرپورٹ پر گرفتار

کسی کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر لوٹنے والا شہری ائرپورٹ پر گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائیجیریا سے کسی اور کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر پاکستان لوٹنے والا شہری ایئرپورٹ ہی پر پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر ایک کارروائی میں نائجیریا سے آنے والے حامد سفیر نامی مسافر کو گرفتار کر لیا۔مسافر حامد سفیر بین الااقوامی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا، تاہم پکڑے جانے کے بعد انکشاف ہوا کہ ملزم کا اصل نام قیصر شہباز ہے اور اس کا تعلق منڈی بہاالدین سے ہے ۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے حامد سفیر کے پاسپورٹ پر ٹمپرنگ کر کے اپنی تصویر لگائی تھی، مذکورہ پاسپورٹ پر بارسلونا کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی اور بیرون ملک روانگی کی بھی جعلی اسٹمپ لگی تھی۔ ملزم اپنے پاسپورٹ پر پاکستان سے یو اے ای گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں