سندھ ہائیکورٹ نے آسو گوٹھ ملیر میں مویشی منڈی لگانے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے آسو گوٹھ ملیر میں مویشی منڈی لگانے سے روک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے آسو گوٹھ ملیر میں کنٹریکٹ ریسرچر لیپ سروسز کی درخواست پر مویشی منڈی لگانے سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس مبین لاکھو پر مشتمل ڈویژن بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر فیضان حسین میمن نے موقف اختیارکیا کہ ہمارے پاس 30 جون 2024 تک کا ٹھیکہ ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ 2019 میں قرار دے چکی ہے کہ کے ایم سی کاان معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔کے ایم سی نے کمشنر کراچی سے آسو گوٹھ سمیت 18 جگہ پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت مانگی ہے ۔ آسو گوٹھ کی جگہ 30 جون 2024 تک ہمارے پاس ہے ۔ کے ایم سی یا کسی اور ادارے کے پاس اس جگہ پر مویشی منڈی لگانے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں