دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

 دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقداہ اجلاس میں دودھ کی قیمت کا جائزہ لیا گیا ۔۔

اجلاس میں دودھ کی قیمت کے تعین پر غور کیا گیا ۔تمام ڈپٹی کمشنرز فارمرز ایسوی ایشن، ہول سیلرز ایسو سی ایشن اور ریٹیلرز ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے دودھ کی قیمت کے حوالہ سے اپنی تجاویز پیش کیں ۔اجلاس نے ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام کی سربراہی مین چار رکنی جائزہ کمیٹی قائم کر دی ہے جو دودھ کی پیداواری لاگت اور اخراجات کا جائزہ لے گی اور قیمت کے تعین کے لئے تجاویز پیش کرے گی ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں