نت نئے ٹیکسز جمہوری قدروں کے منافی ،شاداب رضا

نت نئے ٹیکسز جمہوری قدروں کے منافی ،شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کو ٹیکسز مافیاز کے حوالے کرکے غریبوں کا خون وپسینہ نچوڑا جارہا ہے ،غریب عوام جو کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں۔۔

 جن کے پاس اپنی جگہ نہیں ہے ان کی سمزکیسے بند کی جاسکتی ہے ،جن کی اپنی جائیداد نہیں اپنا کاروبار نہیں ایسے افراد نان فائلرز ہی ہونگے انہیں فائلرز کس طرح بنایا جاسکتا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر طریقے سے غریب سے جینے کا حق چھیننے پر گامزن نظر آرہی ہے ،عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے کے بجائے نت نئے ٹیکسز کی بوچھاڑ جمہوری قدروں کے منافی عمل ہے ،عوام کو ریلیف دینے کی حکومتی سوچ لگتا ہے ختم ہوگئی ہے غربت کو ختم کرنے کے بجائے غریب کو ختم کرنے پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں،عوام کو جمہوری وآئینی حقوق سے محروم کرنا حکومت بتائے کس زمرے میں آتا ہے ،ملک میں آزاد کشمیر جیسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں،آزاد کشمیر کے عوام نے اپنی جدوجہد سے مطالبات منوائے پاکستان کے عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے اُٹھ کھڑے ہوں،پاکستان سنی تحریک غریبوں، کسانوں،مزدوروں اور تاجروں کے حقوق کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔شاداب رضا  کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے تو غریبوں کو ریلیف اور مہنگائی کو ختم کرنا ہوگا،پوری دنیا میں بجلی وگیس اور پٹرول پاکستان میں سب سے زیادہ نرخوں پر فروخت ہورہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں