طلبا امتحانات کی تیاری پر بھر پور توجہ دیں ،چیئرمین

طلبا امتحانات کی تیاری پر بھر پور توجہ دیں ،چیئرمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹرسید شرف علی شاہ نے کہا ہے۔۔

 کہ طلبا و طالبات امتحانات کی تیاری پر بھر پور توجہ دیں، نقل کے خاتمے کے لئے والدین اور اساتذہ کا کردار اہم ہے ۔ چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹرسید شرف علی شاہ نے مزید کہا کہ مختلف امتحانی مراکز سے شکا یات موصول ہو رہی ہیں کہ امیدوار اپنے سینٹرز پر تاخیر سے پہنچتے ہیں ،امیدوار وقت کی سخت پابندی کریں اور دیے گئے وقت سے پہلے امتحانی مراکز پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔امتحانات کے اختتام کے بعد پورے امتحانی عمل کا جائزہ لیا جائے گا ۔ میٹرک بورڈ کے تحت آج پیر کے روز صبح کی شفٹ میں دہم جماعت سائنس گروپ طبیعات نظری (پرچہ دوم)اور شام کی شفٹ میں تجارتی جغرافیہ(پرچہ اول) جغرافیہ اختیاری (پرچہ اول) اور ملبوسات و پارچہ بافی (پرچہ اول)کے پرچہ جات ہوئے ۔مزید برآں پیر کے روز امتحانی پرچوں کے دوران12 موبائل فونز اور 18نقل کیس سمیت نقل میں ملوث کُل 30 امیدواروں کی رپورٹ بورڈ کے شکایتی سیل میں درج ہوئیں ۔ حب آفیسرز نے دی اسمارٹ سیکنڈری اسکول، گلشن حدید کیمپس سے 5نقل کے کیس، نو نہال سیکنڈری اسکول،قصبہ اسلامیہ کالونی،سائیٹ ایریا سے 12نقل کے کیس ،شرف آباد ا نگلش سیکنڈری اسکول شرف آباد سے 1 امیدوار کا موبائل فون، اقبال پبلک اسکول، نیو کراچی سے 1نقل کیس جب کہ نور سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن نمبر5سے گیارہ امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں