ایم ڈبلیو ایم کا ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی آگاہی مہم کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کا ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی آگاہی مہم کا اعلان

کراچی(آئی این پی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویڑن کے پولیٹیکل سیکرٹری علامہ مبر حسن نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے تحت شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے خطرے کے پیش نظر کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلئے سبیل شہدائے کربلا لگائی جائیں گی۔

 اس کے ساتھ ساتھ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی آگاہی مہم بھی چلائے جائے گی، یہ اعلان انہوں نے وحدت ہاؤس میں پولٹیکل کونسل کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مبشر حسن نے کہا کہ کراچی بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے صوبائی حکومت نے اب تک کسی بھی قسم کے عملی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں، ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے عملاً لاتعلقی کااظہار سندھ حکومت کی بے حسی کا کھلا مظہر ہے ، گزشتہ برسوں کے دوران بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ اسٹروک کے باعث سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں