عالمی عدالت قاتلوں کیلئے بھی سزا کاتعین کرے ،سنی تحریک

عالمی عدالت قاتلوں کیلئے بھی سزا کاتعین کرے ،سنی تحریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔۔

عالمی عدالت کا فیصلے میں تاخیر ہوئی مگر اس پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،اسرائیل اس فیصلے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو فوری طور پر نیتن یاہو کو گرفتارر اورناجائز ریاست اسرائیل پر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد کی جائے ،عالمی عدالت کو غزہ میں شہید ہونے والے 40ہزار افراد کے قاتلوں کیلئے بھی سزا کا تعین کرنا چاہیے تھا،غزہ میں انسانی جانوں کے ضیاع میں ملوث ممالک کو بھی ملزم کے کٹہرے میں لایا جائے ۔بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ غزہ جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قراردار کی اسرائیل نے جس طرح دھجیاں بکھیریں پوری دنیا پر واضع ہے ،جنوبی افریقا نے اپنا انسانی حق ادا کیا اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے عالمی انصاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر اسرائیل کو فوری طور پر عالمی عدالت نے رفح میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دیا ہے ،اسرائیل نے ظلم وجبرکے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،اسرائیل عالمی انسانی مجرم اور عالمی دہشتگرد بن چکا ہے ، عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے درست سمت کی طرف فیصلہ ہے، اسرائیل کسی فیصلے کو حیثیت نہیں دے رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں