سکھر :صفائی کے ناقص انتظامات،گندگی سے شہری پریشان

 سکھر :صفائی کے ناقص انتظامات،گندگی سے شہری پریشان

سکھر(بیورو رپورٹ)شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات،گندگی کے ڈھیر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا ڈالی،جس پر سماجی حلقوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ۔

سماجی رہنما ؤں نے نگراں صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر ،میئر سکھر و دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت اورمسلسل لاپروائی کے باعث سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز، مصروف ترین شاہراہوں پر جمع گندگی سے تعفن اٹھنے کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور مکینوں سمیت وہاں سے گز رے والے راہگیروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔انتظامیہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں کررہی ہے ۔ شہریوں،سماجی رہنماؤں سمیت متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صوبائی سیکریٹری بلدیات، نگراں صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر ،میئر ، میونسپل کمشنر سکھر سمیت دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں