آئی جی سے کاٹی کے وفد کی ملاقات

آئی جی سے کاٹی کے وفد کی ملاقات

کراچی (این این آئی) آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی )کے 15 رکنی وفد نے ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا کی سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے شہر میں امن وامان کے حالات، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں سمیت دیگر ضروری امور و اقدامات تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بعدازاں وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی وزٹ کیا اور جدید کیمروں کی مدد سے شہر کا مختلف مقامات کی مانیٹرنگ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جیز، اسٹیبلشمنٹ،ہیڈ کوارٹر سندھ،ٹریفک کراچی کے علاوہ ایسٹ زون کے ڈی آئی جی بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں