میرپورخاص :چار بچوں میں مشتبہ پولیو کیسز سامنے آ گئے

میرپورخاص :چار بچوں میں مشتبہ پولیو کیسز سامنے آ گئے

میرپورخاص(بیورورپورٹ)میرپورخاص میں چار بچوں میں مشتبہ پولیو کیسز سامنے آ گئے ،تعلقہ سندھڑی سے تعلق رکھنے والے متاثرہ بچوں کی عمریں 2 سے 6 سال ہیں، محکمہ صحت نے معاملے پر 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔۔۔

جس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے سمیت ماہر ڈاکٹرز کمیٹی میں شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی کے گوٹھ ولی محمد کنگرانی میں چار بچوں 2 سالہ مدد علی، 6 سالہ خوشبو، 6 سالہ وزیر علی اور 6 سالہ نذیر علی میں مشتبہ پولیو کیسز سامنے آ گئے ہیں ۔اس حوالے سے متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم نے کہا اس معاملے پر کسی سے بات نہ کریں جب کہ پولیو کے مشتبہ کیس سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کے افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے اور محکمہ صحت نے معاملے کی تحقیقات اور متاثرہ بچوں کے نمونے لے کر لیبارٹری سے چیک کروانے کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے سمیت ماہر ڈاکٹرز کمیٹی میں شامل ہیں ۔اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر جے رام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس گوٹھ کے لوگ پولیو ویکسین کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں ترقیاتی کام ہوں گے تو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ ہر بار پولیو مہم کے دوران ہم اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلواتے ہیں ۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ہم نے علاقے میں پولیو ویکسین پلانے کی پوری تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں