آن لائن خریدی گئی کروڑوں روپے کی منشیات پکڑی گئی،پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

آن لائن  خریدی  گئی کروڑوں  روپے  کی  منشیات  پکڑی  گئی،پولیس اہلکار  سمیت 4 ملزمان  گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)سی آئی اے کراچی نے آن لائن خریدی گئی کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے اینٹی انکروچمنٹ پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سی آئی اے کراچی کے سیل اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ نے اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک گاڑی سے کروڑوں روپے کی 21 کلو منشیات برآمد کرلی اور اس دوران اینٹی انکروچمنٹ پولیس میں تعینات اہلکار سمیت 4 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سی آئی اے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کراچی کا ایک گروپ آن لائن منشیات کی خریداری کرتا ہے اور اس گروپ میں چند افسران بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ نے مخبر کی اطلاع پر اتحاد ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ایک گاڑی سے 21 کلو منشیات برآمد کی ہے جو پشاور سے کراچی پہنچائی گئی تھیاور اس کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔ڈی آئی جی نے کہا کہ سی آئی اے پولیس نے چھاپے میں اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات پولیس اہلکار سکندر آفریدی سمیت سعد ولی، محمد سلیم اور محمد احمد خان کو گرفتار کیا ہے اور 21 کلو منشیات مذکورہ چاروں ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی ہے ۔ملزمان یہ منشیات ، منشیات فروشوں کو فراہم کر رہے تھے ۔ڈی آئی جی سی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کا گروپ بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی) سے آن لائن منشیات اور اسلحہ خریدتا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں