پنگریو :شدیدگرمی سے معمولات زندگی متاثر

پنگریو :شدیدگرمی  سے معمولات زندگی متاثر

پنگریو (نمائندہ دنیا) ٹنڈوباگو اورگرد و نواح میں شدیدگرمی کی لہر کے باعث معمولات زندگی متاثرہوکررہ گئے ۔

 گرمی، حبس اورگھٹن کے باعث لوگ گھروں تک محدودہوگئے ، تجارتی و کاروباری مراکز میں خریداروں کارش معمول سے کم ہے ، جبکہ سڑکوں پرٹریفک بھی بہت کم دکھائی دے رہا ہے ۔گرمی کے باعث مشروبات، برف، فالودے ، قلفی، لسی اور ملک شیک کااستعمال بڑھ گیا ہے ، جبکہ برف کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے ، بعض علاقوں میں برف نایاب ہوگئی، شدید گرمی کے باعث پولٹری فارمز پر مرغیاں مرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں