صنعتی علاقوں کو ہائی پریشر گیس فراہم کرنے کے اقدامات

صنعتی علاقوں کو ہائی پریشر گیس فراہم کرنے کے اقدامات

کراچی (آن لائن)سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے صنعتی علاقوں کو مخصوص پائپ لائنز سے ہائی پریشر گیس فراہم کرنے کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے ۔ رواں سال 1500کلو میٹر کی پرانی لائنیں تبدیل کر دیں ۔۔

اور آئندہ سال مزید 2500 کلو میٹر کی گیس لائنیں بچھائی جائیں گی جس سے گیس سسٹم کے اختتام پر واقع علاقوں کو گیس کی فراہمی میں بہتری آئی ہے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سائٹ کے صنعتی علاقے کو ہائی پریشر لائن رواں ماہ آپریشنل ہوگی، 24 انچ قطر کی 31کلو میٹر لائن کی تنصیب سے سائٹ کے 95 فیصد پریشر سے متعلق مسائل حل ہو جائیں گے جبکہ حب صنعتی علاقے کے لیے خصوصی لائن کی تنصیب ستمبر 2024 تک مکمل ہوگی، لانڈھی صنعتی ایریا کو 16 انچ قطر کی 6.2کلو میٹر لائن پاکستان اسٹیل گیٹ سے یوسف گوٹھ تک بچھائی جاچکی ہے ، جس سے گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ۔ ناردرن بائی پاس اور سائٹ سپر ہائی وے ، احسن آباد کی صنعتوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کے ٹی سی ٹی بی ایس معمار تک 16 انچ قطر کی 10کلو میٹر طویل خصوصی لائن کا بھی ٹینڈر کیا جاچکا ہے ۔ لیاری میں گیس کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے پائپ لائن کی تنصیب کا کام جاری ہے جو اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا، لیاری کے مکینوں کو موسم سرما میں گیس کی فراہمی بہتر ہوگی،گارڈن کی گنجان آبادی میں نئی لائنوں کی تنصیب کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا ہے جو اکتوبر تک مکمل کرلی جائے گی۔ایس ایس جی سی کے ایم ڈی عمران منیار نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس وقت کراچی کے صنعتی علاقوں کو رہائشی علاقوں سے گزرنے و الے نیٹ ورک سے گیس مہیا کی جاتی ہے ، گھریلو صارفین کو ہائی پریشر کی ضرورت نہیں ہوتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں