ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ کمشنر کی صدارت میں اسکاؤٹ لیڈرز کا اجلاس

ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ کمشنر کی صدارت میں اسکاؤٹ لیڈرز کا اجلاس

کراچی (این این آئی)سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے گروپ اسکاؤٹ لیڈرز کا اجلاس ڈسٹرکٹ اسکاوٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز کی صدارت میں صوبائی اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹرز پر منعقد ہوا ۔

اجلاس میں صوبائی سیکریٹری سید اختر میر بھی موجود تھے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکریٹری آغا طاہر عباس نے محرم الحرام کے حوالے سے اسکاوٹس کی خدمات کی بابت آگاہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ کمشنر حسن فیروز نے اسکاؤٹس کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران خدمات انجام دیتے ہوئے اپنے اطراف کا خیال رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں