گلشن مزدور میں تین منزلہ عمارت کو حادثے سے قبل خالی کروالیا

 گلشن مزدور میں تین منزلہ عمارت کو حادثے سے قبل خالی کروالیا

کراچی (اے پی پی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے کی بروقت کارروائی، گلشن مزدور میں تین منزلہ عمارت کو حادثے سے قبل خالی کروالیاگیا، ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر فوری متعلقہ افسران نے عمارت کو منہدم کرنے کی کارروائی کاآغاز کردیاہے ۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ایک مخدوش حالت عمارت کی اطلاع ملتے ہی ڈائریکٹرجنرل کی فوری ہدایات پر ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات نے متاثرہ عمارت کا سروے کیا اس دوران کمیٹی نے ڈائریکٹرڈیمالیشن اور انہدامی عملے کے ہمراہ عمارت کوفوری طورپررہائشی مکینوں سے خالی کروالیا،اس سلسلے میں ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات نے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے جس کے مطابق پلاٹ نمبر 1828، سیکٹر15&16، گلشن مزدور بلدیہ ٹائون پر واقع عمارت گرائونڈپلس تین منزلہ غیرقانونی تعمیرات کی حامل ہے ، عمارت 13سال پہلے تعمیرکی گئی تھی، عمارت کاتعمیراتی معیار انتہائی ناقص تھا،کمزور آرسی سی کالمزتعمیراتی بوجھ براشت نہ کرسکے اور عمارت ایک جانب جھک گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں