ڈپٹی میئر ودیگر کی کمشنر سے ملاقات

ڈپٹی میئر ودیگر کی کمشنر سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد ،وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ اورایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے کمشنر کراچی حسن نقوی سے ملاقات کی۔۔

 اور ملاقات میں ضلع ملیر سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے متاثرہ طلباء کے داخلے میں حائل جعلی ڈومیسائل کے روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا..اس موقع پر ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد ۔ایم پی اے محمد سلیم بلوچ ۔ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے کمشنر کراچی کو بتایا کہ جعلی ڈومیسائل کی وجہ سے ملیر کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اس لیے جعلی ڈومیسائل کی روک تھام انتہائی ضروری ہے اس اس لیے کمشنر کراچی لئے کمشنر کراچی اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں