حکومت قوم کا معاشی قتل عام کر رہی ہے ،ثروت قادری

حکومت قوم کا معاشی قتل عام کر رہی ہے ،ثروت قادری

کراچی(آن لائن)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری سے عارضی مرکز قادری ہاؤس میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر ملک کی موجودہ صورتحال مہنگائی اور نئے بجٹ پر گفتگو کی گئی۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کے حالات بس سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

حالات کی خرابی کی اصل وجہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں۔حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کے لیے پوری قوم کو گروی رکھ دیا ہے ۔موجودہ بجٹ میں لگائے جانے والے ٹیکسز بھی اسی زنجیر کی ایک کڑی ہے ۔ملک میں تاجروں سے لے کے عوام تک سب سراپا احتجاج ہیں۔ہمارے ملک کے حکمران ہوں یا ان کے ساتھ ایوانوں میں بیٹھی ہوئی پارٹیاں کوئی بھی قوم کا دکھ درد نہیں سمجھ رہا ہے ۔سب اپنی اپنی سیاست کھیل رہے ہیں۔بجلی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے کے باعث لوگ اپنی چیزیں گروی رکھوا کر قرض حاصل کر کے بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں۔ایسا محسوس ہو رہا ہے کے الیکٹرک کو عوام کی خدمت کے لیے نہیں بلکہ عوام کی جیبیں خالی کرنے کے لیے ٹھیکہ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جبری ٹیکس وصول کرنے کے لیے پالیسیاں بنا رہی ہے ۔اگر یہی چلتا رہا تو اس طرح کی پالیسیوں سے ملک چلے گا نہیں بلکہ ملک کے حالات بس سے بدتر ہو جائیں گے ۔حکومت قوم کو سہولیات دینے کے بجائے قوم کا معاشی قتل عام کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں