امریکا، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں، شاداب رضا

 امریکا، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں، شاداب رضا

کراچی ( آن لائن) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں،امریکا اسرائیل کا سہولت کار فلسطین میں مسلم نسل کشی کیلئے جدید ہتھیار مہیا کررہا ہے۔

امریکا، اسرائیل کی اجارہ داری زیادہ دن نہیں چلے گی مظلوموں کے خون کا حساب دینا ہوگا،عالمی اداروں نے مسلم نسل کشی کا خاموش لائسنس دیا ہواہے ،غزہ جنگ بندی کی قراردادوں کے باوجود اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر حملوں سے نہ روکنا المیہ ہے ،دنیا کے امن کو خراب کرنے اور انتشار پھیلانے کے پیچھے اسرائیل، بھارت، امریکا ٹرائیکا کا ہاتھ ہے ،فلسطین کے حق میں آنے والے عالمی عدالت کے فیصلوں پر عمل درآ،د کو کیوں یقینی نہیں بنایا جارہا،اقوام متحدہ کا کردار موجودہ صورتحال میں انتہائی مشکوک اور مجرمانہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین کے علاقے خان یونس میں اسرائیل کی طرف سے تیسری بار آپریشن بمباری معصوم بچوں اور شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ شاداب رضا کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگی عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر عالمی مجرم اور دہشتگرد بن چکا ہے ،فلسطینیوں کی جان مال عزت کو محفوظ بنانے کیلئے عالمی اداروں کی کارکردگی مایوس کن اور عصبیت پسندی پر مبنی ہے ،فلسیطن میں 45ہزار سے زائد بے بوڑھے جوان شہید ہوگئے فلسطین ملبے کا ڈھیر بن گیا،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل فوری طور پر اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں،اقوام متحدہ دنیا میں اپنے وقار کو کھوچکا اور تعصب پسند ادارہ بن چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں