مرکزی مسلم لیگ کے تحت اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ

مرکزی مسلم لیگ کے تحت اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی اپیل پر شہر بھر میں اسماعیل ہنیہ کا غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی۔

مرکزی مسلم لیگ سندھ وبلوچستان کے صدرفیصل ندیم نے خالدبن ولیدروڈ پر غائبانہ نماز جنازہ کی امامت کرائی ۔اس موقع پرکراچی کے صدراحمدندیم اعوان سمیت ہزاروں شہریوں نے جنازہ میں شرکت کی اور اسماعیل ہنیہ کا خراج عقیدت پیش کیا۔نمازجنازہ کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہاکہ اسماعیل ہنیہ شہید نے حق اداکردیاہے ۔بیت المقدس کی آزادی کے مشن میں ان کے خاندان کے درجنوں افرادشہادت پیش کرچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں