پاک قطر فیملی تکافل نے لیڈنگ تکافل کمپنی کا ایوارڈ جیت لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطر گروپ کے رُکن، پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کو CxO گلوبل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایلیویٹ 2024 کی تقریب میںلیڈنگ تکافل کمپنی قرار دیا گیا ہے ۔
یہ پرُوقار ایوارڈ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے ڈیجیٹل طور پر فعال اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کرنے والے سلوشنز کی کے ذریعے کسٹمر اور پراڈکٹ کا غیر معمولی تجربہ فراہم کرنے کے عزم کا اعتراف ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد نے کہا کہ ہمیں یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر فخر ہے ۔ یہ ہمارے کلائنٹس کی مالی اور ذاتی فلاح و بہبود کیلئے ہماری لگن کی عکاسی کرتا ہے۔