دڑو :پنجاری کینال پر تعمیر پل خستہ حالی کاشکار

دڑو :پنجاری کینال پر تعمیر  پل خستہ حالی کاشکار

دڑو (نمائندہ دنیا)دڑو میں پنجاری کینال پر کروڑوں روپے کی لاگت سے حال ہی میں تعمیر ہونے والا پل ناقص میٹریل کے استعمال سے دوبارہ خستہ حالی کاشکار ہونا شروع ہو گیا ۔

پل کی مرمت میں انتظامیہ کی عدم توجہ اور دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ایک بار پھر پنجاری پل کے اگلے حصے میں کمزور ی آگئی ہے اور اس میں گڑھا پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے پل کے ساتھ لگے ہوئے لوہے کے سریے باہر آگئے ہیں۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے پل میں سوراخ کی مرمت نہ ہونے کے باعث بھاری اور بڑی گاڑیوں کے گرنے اور خطرناک حادثات پیش آنے کا خدشہ ہے جس کے باعث یہاں کے شہری اور تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں