سالڈ ویسٹ کے ربیع الاول کے سلسلے میں انتظامات جاری

سالڈ ویسٹ کے ربیع الاول کے سلسلے میں انتظامات جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زسید امتیاز علی شاہ کی صدارت میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے اجلاس منعقد کیا گیا۔

 انہوں نے شہر کی اہم شاہراہوں اور جلوسوں کے راستوں پر عرق گلاب کے چھڑکاؤ کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام صفائی کے عملے کو نئے یونیفارم دینے ، جلسے جلوس کے منتطمین، علماء اور مساجد کے منتظمین سے خصوصی تعاون کیا جائے ،انہوں نے تمام نجی کمپنیز کو جامع پلان بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں عوام کی خدمت اور شکایات کے ازالے کے لیئے بیٹھے ہیں، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام نجی کمپنیز کچرا دانوں کی صفائی اوررنگ و روغن یقینی بنائیں، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ضلع شرقی میں کچرادانوں کی عدم دستیابی کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی، اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی اور تمام اضلاع میں کام کرنے والی کمپنیوں کے عہدیداران و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔نجی کمپنیزنے ربیع الاول کے سلسلے میں اضافی گاڑیوں اور عملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ریلوے ٹریکس کے اطراف سے کچرا صاف کرنے کے لیئے ایک مہینے کے اندر مکمل سروے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر متعلقہ افسران اور نجی کمپنیز کے عہدیداران نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام مساجد کے اطراف اور جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی و چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں