احتجاج کے نام پر انتشار پیدا کرنا ملک دشمنی ،محمود مولوی
کراچی(این این آئی)صدر استحکام پاکستان پارٹی سندھ محمود مولوی نے ایک بیان میں مختلف شہروں میں پی ٹی آئی احتجاج کو موثر طریقے سے سنبھالنے پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور۔۔۔
نئے تعینات ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم ملک کو مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو امن اور استحکام کی ضرورت ہے ۔ احتجاج کے نام پر انتشار اور بد امنی پیدا کرنا ملک دشمنی ہے ۔ پاکستان ترقی کر رہا ہے ۔ تحریکِ انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین خدارا ملک کو ترقی کرنے دیں۔ معیشت جب مستحکم ہونے لگتی ہے تو سیاسی قائدین جلسے جلوس اور مظاہروں میں لگ جاتے ہیں۔ پاکستان میں بین الاقوامی سربراہانِ مملکت کے دوروں اور سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر احتجاج سے گریز کی حکمتِ عملی اپنانا ضروری ہے ۔