انسداد پولیو مہم کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

انسداد پولیو مہم کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی (آن لائن)صوبائی وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو ہر سطح پر غیر معمولی سکیورٹی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔۔

مہم کے موقع پر یونین کونسلز کو کٹیگریز میں تقسیم کرکے سکیورٹی کے تمام تر اقدامات کو انتہائی ٹھوس بنایا جائے ،حساس یونین کونسلز میں پولیو سٹاف،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ان پر مشتمل ٹیموں کی حفاظت کے لیئے پولیس کمانڈوز کی ڈپلائمنٹ کی جائے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا ہے کہ علاقوں،گلیوں و راستوں وغیرہ پر کڑی نگرانی کے عمل کو تھانوں کے لحاظ سے یقینی بنایا جائے ،گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو ڈراپس پلانے کے مجموعی اقدامات کو موْثر اور کامیاب بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں پولیس گشت ،سنیپ چیکنگ،ریکی ناکہ بندی جیسے اقدامات مذید سخت کیے جائیں۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایڈوانس انٹیلی جنس کلیکشن سسٹم کو ٹھوس اور مربوط بنایا جائے ،ضلعی ایس ایس پیز کو پولیو مہم کے سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کا پابند بنایا جائے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیو مہم کے تمام دنوں میں ایس ایچ اوز کی علاقوں میں موجودگی اور متعلقہ وائرلیس کنٹرول بیسس پر لمحہ بہ لمحہ رپورٹ نوٹ کرانیکے حوالے سے بھی خصوصی تاکید کی جائے ۔انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی فرائض پر مامور افسران اور جوانوں کے لیئے رہائش اور طعام کے خصوصی اقدامات کو ضلعی سطح پر یقینی بنایا جائے۔ واضح رہیں کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں