سجاول:محبوبہ کی موت کاغم نوجوان نے خودکشی کرلی
بدھو تالپور (نمائندہ دنیا)سجاول کے نواحی گائوں جمال جت میں کچھ عرصہ قبل 16 سالہ فہمیدہ جت کے مبینہ قتل کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اس کے آشنا نے بھی خودکشی کرلی۔
فہمیدہ جت کی موت کے غم میں عباس علی جت نے خود کوگولیاں مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے فہمیدہ جت کے قتل کا مقدمہ پہلے ہی سرکاری مدعیت میں درج کرلیا تھا۔درج مقدمے میں لڑکی کا بھائی امین جت قتل کے شبے میں گرفتار ہے ۔