میونسپل ٹیکس وصولی،کے الیکٹرک نے جواب جمع کرادیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفراحمد راجپوت کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے۔۔
خلاف دائر جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کے الیکٹرک کے جواب کے بعد ملتوی کردی ہے ۔کے الیکٹرک نے عدالت میں جمع کراگئے جواب میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ عدالت نے جو ڈائریکشن دی تھی اس عمل کیاگیاہے ۔کے ایم سی سے کئے گئے ایگریمنٹ کے مطابق جمع ہونے والے پیسوں کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے۔