پنوعاقل:تنخواہوں سے محروم یوسی ملازمین فاقہ کشی کا شکار
سکھر(بیورو رپورٹ)پنوعاقل کی یوسی بائیجی شریف کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں، یوسی چیئرمین نے تنخواہیں دینے سے انکار کردیا ۔۔۔
گھر میں فاقے ہیں ،کہاں جائیں ۔ یوسی ملازمین افتخار احمد، انیل کمار، صاحبزادو، غلام مرتضیٰ اور سکندر علی سومرو نے دہائی دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ان کے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں ،ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوسی چیئرمین شفقت بھٹو نے ہمیں تنخواہیں دینے سے انکار کردیا ہے اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا ہے جبکہ سرکاری فنڈ پر اجارہ داری قائم کررکھی ہے ۔ملازمین نے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی ودیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔