یورپی تعاون سے لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے حکمت عملی تیار

یورپی تعاون سے لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے حکمت عملی تیار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے محکمہ لائیو اسٹاک نے یورپی یونین کے تعاون سے مویشیوں کی بیماریوں (ایف ایم ڈی)اور چمڑے کی صنعت،ڈیری پروڈکشن اور گوشت کی پیداوار کے سیکٹرز کی ترقی کیلئے جامع اسٹریٹجی لانچ کردی۔۔

 چار نقاطی لانچنگ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ وزیر لائیواسٹاک اینڈ فشریز سندھ محمد علی ملکانی نے محکمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔اس کے علاوہ یورپی کمیشن کے جنوبی ایشیا کے سربراہ ماریو رانکونی، سیکٹر اینڈ انٹرپرائز کمپی ٹیٹیو نیس، آئی ٹی سی کے چیف رابرٹ اسکڈمور، سیکریٹری لائیواسٹاک ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو، ڈی جی حزب اللہ بھٹو اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ گروتھ فار رورل ایڈوانسمنٹ اینڈ سسٹین ایبل پروگریس (گراسپ)پروجیکٹ سندھ حکومت کے ساتھ 19 مختلف پالیسیز کی تشکیل کیلئے کام کر رہا ہے جن میں 8 پالیسیاں محکمہ لائیواسٹاک سے منسلک ہیں۔ وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسکول کی سطح پر نان فارمل ایجویکشن کے ذریعے طلباء کو لائیواسٹاک فارمنگ سے وابستہ مختلف اسکل ڈیولپمنٹ کے کورسز بھی متعارف کروائیں، اس وقت سب سے بڑا چیلنج اچھی نسل کے مویشیوں کا بچانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں