ڈبل فیس پرڈیری فارمرزکادودھ مزید مہنگا کرنے کا اعلان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گڈاپ ٹاؤن، ابراہیم حیدری ٹاؤن اور مارکیٹ کمیٹی کراچی کی جانب سے دودھ دینے والے جانور کی ڈبل فیس کی وصولی کے بعد ڈیری فارمر ایسوسی یشن نے کراچی میں دودھ مزید مہنگا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔
ٹیکس کے نام پر بھتہ وصولی کے خلاف بھی بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔اس سلسلے میں ڈیری فارمرز ایسوسی یشن کے مرکزی رہنما غلام شبیر ڈار نے کہا کہ دودھ دینے والے جانور کی فیس میں اضافہ اور ڈبل وصولی سے کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ گڈاپ ٹاؤن اور ابراہیم حیدری ٹاؤن کی بھتہ وصولی کے خلاف پوری کراچی میں احتجاج کیا جائے گا ۔