تنخواہ کی عدم ادائیگی پر صفوراٹاؤن کے ملازمین کا احتجاج،نعرے بازی

تنخواہ کی عدم ادائیگی پر صفوراٹاؤن کے ملازمین کا احتجاج،نعرے بازی

کراچی(این این آئی)صفوراٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے 450 ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر چیئرمین آفس پرگزشتہ روز احتجاج کیا۔۔۔

اس موقع پر ملازمین نے ت شدید نعرے بازی بھی کی۔سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا کہ صفوراں ٹاون میونسپل کارپوریشن کے 450 ملازمین اکتوبر کی ماہوار تنخواہوں سے تاحال محروم ہونے کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے ایک لیٹر کے ذریعے چیف اکاؤنٹس آفیسر کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ملازمین کوحاضریوں کے مطابق تنخواہیں جاری کی جائیں،لیٹر ایک ماہ تاخیر سے جاری ہونے سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ۔ چیئرمین صفورا ٹاؤن نے مظاہرین کے نمائندوں کو حقائق سے آگاہی کیلئے مذاکرات کی دعوت دی۔ سجن یونین کے سربراہ سیدذوالفقارشاہ اور دیگر نے مذاکرات کیے ۔ اس موقع پر چیئرمین راشد خاصخیلی نے یقین دہانی کروائی کہ ایک دو روز میں ملازمین کو مکمل تنخواہ ادا کردی جائے گی اور آئندہ ماہ سے کسی کام کرنے والے ملازم کی تنخواہ میں تاخیر نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں