سندھ ثقافتی دن کے حوالے سے نوجوان سنگت گلشن حدید کی ریلی

سندھ ثقافتی دن کے حوالے سے نوجوان سنگت گلشن حدید کی ریلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ثقافتی دن کے حوالے سے نوجوان سنگت گلشن حدید کی جانب سے گلشن حدید فیزون سے فیز ٹو تک ریلی نکالی گئی ۔

ریلی علی چانڈیو کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جس میں سندھی نوجوانوں کی جانب سے کلچرل کپڑے پہن کر قومی گیتوں پر رقص کیا گیا، نوجوانوں کی جانب سے کاروں، جیپوں اور موٹر سائیکلوں کو اجرک سے سجایا گیا۔ریلی سے خطاب میں پیپلز پارٹی رہنما آغاطارق پٹھان،یوسی گلشن حدید کے چیئرمین راؤ صفدر،رضا جتوئی، خدا بخش ، عبدالستار بٹ محمد عرس کھیڑو،صفدر بھٹی،صفدر چانڈیو،امجد کھیڑو،اژد میمن زبیر بلوچ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سندھ صوفیوں اور درویشوں کی دھرتی ہے ، جہاں پر انتہاپسندی کی گنجائش نہیں۔ سندھ میں آج بھی پیار اور امن کا درس ملتا ہے ،سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے ، نوجوانوں کو اپنی ثقافت اور تاریخ کے بارے میں معلومات دینا ضروری ہے ، سندھی قوم مہمان نواز ہے ، ثقافت کا دن عید کی طرح مناتے ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ یکم دسمبر کو کراچی پریس کلب کے سامنے مین تقریب میں گلشن حدید سے ایک بڑی ریلی کی صورت میں شامل ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں