محکمہ موسمیات کی راتیں خنک اور دن میں تیزدھوپ رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی راتیں خنک اور دن میں تیزدھوپ رہنے کی پیشگوئی

کراچی(این این آئی)آئندہ 3 روز کے دوران کراچی میں دوقسم کے موسم متوقع،رات میں خنکی،دن میں تیزدھوپ رہنے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں راتیں خنک اور ۔۔۔

دن کے وقت دھوپ رہنے کا امکان ہے ،شہر کی فضاؤں پر اگلے دوروز کے دوران صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے ،جس کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 19 تا 21 اور زیادہ سے زیادہ 31 سے 33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت کراچی سمیت دیہی سندھ میں خنکی رہنے کی توقع ہے ،اتوار کو شہر کا کم سے کم پارہ 21 اور زیادہ سے زیادہ 32.7 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ یاد رہے کہ صبح کے اوقات میں کئی مقامات پر دھند بھی رہتی ہے جس سے حد نگاہ کم ہوجاتی ہے اور سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں