ارشد پپو قتل کیس ،عزیر بلوچ کے بھائی کی ضمانت منظور

ارشد پپو قتل کیس ،عزیر بلوچ  کے بھائی کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ارشد پپو قتل کیس میں کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

وکیل صفائی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مقدمے کے تفتیشی افسر نے ٹرائل کورٹ میں رپورٹ جمع کروائی ہے کہ مدعی مقدمہ سے متعلق کوئی معلومات نہیں مل رہی ہے ، ملزم دس سال سے جیل میں ہے لیکن استغاثہ تاحال گواہ اور شواہد پیش نہیں کرسکا ہے ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ارشد پپو قتل کیس میں ملزم زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے عدالت نے ملزم کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو رہا کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں