ابراہیم حیدری کے قریب کشتی الٹنے سے ماہی گیرجاں بحق،ایک لاپتا

ابراہیم حیدری کے قریب کشتی الٹنے سے ماہی گیرجاں بحق،ایک لاپتا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری کے قریب کشتی الٹنے سے 6 ماہی گیر ڈوب گئے ، جس میں سے 4 افراد کو بچالیا گیا جبکہ ایک لاش نکال لی گئی۔۔

 اور دوسری کی تلاش جاری ہے ۔ماہی گیر رہنما یونس خاصخیلی نے بتایا کہ ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی جبکہ 4 کو بچا لیا گیا تاہم مقامی غوطہ خور ڈوبنے والے ایک شخص کو تلاش کررہے ہیں۔یونس خاصخیلی کا کہنا تھا کہ متاثرہ کشتی پر سوار افراد بھنڈارمیں میلے میں گھومنے آئے تھے۔ریسکیو ہونے والے افراد میں حماد ،پرویز ،وقاص اور علی محمد شامل ہیں ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں