بلاول نے قائد عوام کا مشن پورا کیا،وزیر اعظم بنائینگے ،پی پی رہنما
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و ایم پی اے لاڑکانہ جمیل احمد سومرو کی زیر صدارت 30 نومبر یوم تاسیس کے حوالے سے غالب نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ایمپائر ٹاؤن، دڑی ٹاؤن، سچل ٹاؤن اور حیدری ٹاؤن کی یونین کمیٹیز کا اجلاس ہوا۔
جس میں پیپلز پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے صدر خیرمحمد شیخ، ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری و چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد سومرو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 57 یوم تاسیس کی تقریب 30 نومبر کو میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں منعقد کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں عوام شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 ویں اور 26 ویں ترمیم کو پاس کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو مکمل کیا ہے اور اس وقت صدر زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے شہداء کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں ، عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔