میونسپل مجسٹریٹ کے اختیارات ٹاؤن میونسپل کمشنر کو تفویض
کراچی (آن لائن) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی وائس چیئرمین اسحاق تیموری کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت۔ ا۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی روداد کی منظوری کے ساتھ مختلف قرار دادیں پیش کی گئی۔
جس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیا قت آ با د میں میونسپل مجسٹریٹ کے اختیارات ٹاؤن میونسپل کمشنر کومنتقل کرنے کا فیصلے پر بات ہوئی اور لیا قت آ با د کی حدود میں دیوانی و فوجداری مقدمات کے سلسلے میں اختر حسین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو (12ماہ) توسیع کی کرتے ہوئے عارضی بنیاد پر قانونی مشیر تقرر کرنے کی منظوری۔اجلاس میں لیا قت آ با د ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 4میں شعیب بخاری پارک کا نام تبدیل کر کے محمد علی قریشی فیملی پارک کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میںتمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت لیاقت آباد ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے ، ہم اپنے محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو ممکنہ سہولتیں فراہم کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں تعمیر و ترقی کا سفرجاری ہے ، ہم نے اب تک15 پارکس اور دو اسپورٹس کمپلیکس بنائے ہیں،ہم نے تباہ حال لیاقت آباد کو بدل کررکھ دیاہے ۔ اختتام پر فراز حسیب نے ڈائریکٹر کونسل عبدالوسیم کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔اجلاس میں اراکین ٹاؤن کونسل، کوآرڈی نیٹر صغیراحمد ، ڈائریکٹر کونسل عبدالوسیم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض احمد،ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈائریکٹر الیکٹریکل محمد اصغر، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ مظہرامام، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک محمد نقی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لیاقت و دیگر بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔