اے پی ایم ایس او کے تحت گورنمنٹ پریمیر کالج میں سیمینار

اے پی ایم ایس او کے تحت گورنمنٹ پریمیر کالج میں سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن سیکٹر بی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری پریمیئر کالج میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن سیکٹر بی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری پریمیئر کالج میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں جوائنٹ انچارج اے پی ایم ایس او شرجیل بیگ مرکزی رْکن رانا ولید ، محمد فرحان سمیت حق پرست اراکین سندھ اسمبلی جمال احمد کرن مسعود پرنسپل گورنمنٹ ڈگری پریمیئر کالج (مارننگ) پروفیسر مظہر الاسلام اور طلباو طالبات نے شرکت کی، اسپیکر ڈاکٹر محمد عبدالہادی نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی ۔ شرجیل بیگ نے کہا کہ اے پی ایم ایس او طلباء و طالبات کیلئے نصابی غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد اور مشکلات سے نبردآزما ہونے کا شعور اجاگر کرنے میں سرفہرست رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں